دورہ جنوبی آفریقہ کیسی تیاری جاری فہیم اشرف کیا سوچتے ہیں
باغی ٹی وی ؛ جنوبی آفریقہ کے دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہے . اس سلسلےمیں فہیم اشرف نے اپنی تیاری کے بارے میں اظہار خیال کہتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے اچھی ٹریننگ جاری ہے
آوے سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی . انفرادی فارم سے مطمئن ہوں، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا. پرامید ہوں کہ ہم سیریز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے، جنوبی آفریقہ میں خود کو دیے گئی سہولیات پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیںکافی اچھی سہولیات دی گئی ہیں. اس لحاظ سے ہم ان کی دی گئی سہولیات سے مطمئن ہیں .
فہیم اشرف اپنی تیاری کے متعلق بتاتے ہوئے#PakvsSa @TheRealPCBMedia pic.twitter.com/W8ev5qW2TA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 31, 2021
ادھر پاکستان کے کھلاڑی نے کورونا وبا میں اپنے نام ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے . کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز پاکستانی کرکٹرز نے اپنے نام کرلیا۔
کرکٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسد شفیق سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے، اسد شفیق نے 75 دنوں پر مشتمل 31 میچز کھیلے جبکہ دوسرا نمبر شاہین آفریدی کا کہنا ہے جنہوں نے 72 دنوں میں 44 میچز میں پرفارم کیا۔