بیمار ہونے کے بعد مریم نواز بھی لندن اڑان بھرنے کو تیار؟

0
51

بیمار ہونے کے بعد مریم نواز بھی لندن اڑان بھرنے کو تیار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی بیرون ملک اڑان بھرنے کی تیاری کر لی تا ہم حکومت کی جانب سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مریم نواز کی طبیعت کچھ دن قبل ناساز ہوئی جس کے بعد انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کر دیں، اب اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے‌ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لاہور پہنچ چکے ہیں جو مریم نواز کا چیک اپ کریں گے، مریم نواز کو نواز شریف کی بیماری کی طرح لندن لے جانے کی کوشش کی جائے گی

مریم نواز بیمار ہونے سے قبل کہہ چکی ہیں کہ انکی ایک سرجری ہونی ہے جو بیرون ملک سے ہو گی لیکن وہ نہیں جائیں گی البتہ اب مریم نواز بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہی ہیں اور ڈاکٹر عدنان کی پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، مریم نواز بیرون ملک جانے کے لئے حکومت کی کسی اتحادی جماعت کی بھی منت کر سکتی ہیں، نواز شریف کی بھی یہ خواہش ہے کہ مریم نواز انکے پاس لندن آ جائے اور وہ وہاں سے بیٹھ کر ن لیگ کو چلائیں

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر ن لیگی رہنما مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے ہیں مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔ لیگی رہنما کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کی طبعی رپورٹس کی روشنی میں علاج تجویز کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے جس کے بعد مریم نواز بیرون ملک جانے کا پروگرام ترتیب دیں گی، اس ضمن میں مریم نواز نے ن لیگی رہنماؤں کو اس بات کے احکامات دے رکھے ہیں کہ بیرون ملک جانے کے لئے پس پردہ راہ ہموار کریں

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

بلاول سے کیسا تعلق؟ نہتی عورت کا کتنا خوف ؟ مریم نواز کے اہم انکشافات

Leave a reply