اجزا:
چکن لیگ پیس یا چکن کے کسی بھی حصے کے پیس 8 سے 10 عدد ، دہی 1 پاؤ ، ادرک لہسن 3 چمچ ، لیمن 1 عدد ،دھنیا پاؤڈر 1 چمچ ،آدھ کٹی سرخ مرچ 1 چمچ ، چاٹ مصالحہ 1 چوتھائی چمچ ، ہلدی آدھا چمچ ، سرخ مرچ پسی ہوئی 1 چمچ سرکہ 2 چمچ ،نمک حسب زائقہ تیل 2 کپ

کوٹنگ کے لیے اجزا:
میدہ دوچمچ کارن فلور دو چمچ رائس فلور دو چمچ دودھ دو کھانے کے چمچ کالی مرچ دو چمچ انڈا 1 عدد
ترکیب:
گوشت کو چھوٹے چھوٹے کٹ لگا لیں تا کہ اس میں مصالحہ اچھی طرح مکس ہو جائے 1 چمچ نمک اور دو چمچ سرکہ چکن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر لیموں ادرک لہسن پیسٹ دھنیا پاؤڈر آدھ کٹی مرچ پسی ہوئی سرخ مرچ ہلدی چاٹ مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور 2 سے 3 گھنٹوں تک میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں
میدہ کارن اور رائس فلور اور کالی مرچ پلیٹ یا کسی برتن میں مکس کر لیں اور کسی دوسرے باؤل میں دودھ میں انڈا پھینٹ لیں اب کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور چکن پیس کو پہلے میدہ مکسچر لگائیں پھر انڈے میں ڈبو کر دوبارہ میدے والا مکسچر لگایئں اور تیل میں فرائی ہونے کے لیے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں مزیدار کرسپی فرائی چکن پیس تیار ہے چٹنی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں

Shares: