پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کی خوبصورتی کی دیوانی ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی وڈ کی لیجنڈری اور ورسٹائل اداکارہ ریکھا کی دلکش تصویر شیئر کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ریکھا خوبصورت بنارسی ساڑھی میں ملبوس ہیں۔
Will this lady ever age ? 😍 pic.twitter.com/VgDV91S1m7
— Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) April 3, 2021
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا نے بھاری زیوارت میک اپ کے ساتھ گجرا بھی لگایا ہوا ہے اور وہ کسی بات پر حیرانگی کا اظہار کررہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس تصویر میں بھی بےحد حسین لگ رہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے ریکھا کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس خاتون کی عُمر کیوں نہیں جھلکتی؟ یہ اس عُمر میں بھی کس قدر حسین ہیں۔
I don't know who is she but i guess her age may be 40 to 45……
Am i right???#novoteforPTI— Hussain (@Hussain_Ru7) April 3, 2021
پی پی رہنما کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ میں اس خاتون کو نہیں جانتا ہوں لیکن میرے اندازے سے ان کی عُمر 40 یا 45 سال ہے۔
Nor this lady, they both have stopped the age number pic.twitter.com/3Gzrj1zULj
— 𝓐𝓵𝓲 𝓘𝓫𝓷 𝓮 𝓴𝓱𝓪𝓵𝓲𝓭 (@binkhalidpk) April 4, 2021
جبکہ کچھ پاکستانی صارفین نے حدیقہ کیانی ،ماہ نور بلوچ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا ان کے بارے میں کیا خیال ہے صارفین نے لکھا کہ یہ بالی ووڈایکٹریس سے زیادہ ینگ دکھائی دیتی ہیں-
https://twitter.com/Khalid_butt_/status/1378381745540587520?s=20
— iFarhan (@FarhanVoice) April 3, 2021
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھا اب تک 180سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔
اداکارہ نے امراؤ جان،خون بھری مانگ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلہ، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا-