بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو گردن سے دبوچ لیا۔

باغی ٹی وی : اداکارہ سشمیتا سین کے پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھارتی میڈیا میں وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں ایک 15 سالہ لڑکے نے مجھ سے بدتمیزی کی، اس کو لگا کہ شاید رش کی وجہ سے مجھے نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا اور گردن سے دبوچ کر اپنے ساتھ لے گئی۔

سشمیتا سین نے بتایا کہ انہوں نے اس لڑکے سے کہا کہ اگر میں نے شور مچادیا تو اس کی زندگی یہیں ختم ہوجائے گی، پہلے اس نے منع کیا تاہم جب میں نے سختی سے کہا تو اس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف 15 سال کا لڑکا تھا اسی وجہ سے میں نے صرف تنبیہ کرکے جانے دیا جب کہ کسی نے اس کو نہیں بتایا کہ کسی سے بدتمیزی کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ششمیتا سین ویب سیریز آریا میں نظر آئی تھیں جب کہ اب وہ آریا سیزن 2کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Shares: