معروف اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے فنکاروں کو انکا حق دینے کی اپیل کردی ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیرکی اس ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں اور شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم لوگوں نے آج تک اپنی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کو قبول ہی نہیں کیا، جہاں اس انڈسٹری نے اتنے بڑے بڑے نام بنائے، میڈم نور جہاں،نصرت فتح علی خان صاحب، مہدی حسن صاحب، لیزیڈ ٹوورٹ سر فہرست ہیں لیکن آج تک ان کو کسی بھی حکومت نے ان کی ضرورت کے وقت مدد نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس انڈسٹری کو کسی بھی گورنمنٹ نے تسلیم ہی نہیں کیا ہے۔

اداکار نے فنکاروں کے مسائل کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ہر بار تنقید کا نشانہ بنتے ہیں کہ انہوں نے لباس کیسا پہنا ہے،یہ کیا کررہے ہیں، ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہورہا ہے،یہاں تک کہ ایک فنکارہ اسپتال کے بستر پر اپنا حق مانگ رہی ہوتی ہے۔

احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ کبھی سوچیں کہ یہی فنکارآپ کی ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں، آپ کی مصنوعات بیچتے ہیںِ آپ کے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے آتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ اب وہ وقت ہے کہ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری اور اپنے فنکاروں کو عزت دی جائے ، انکاحق دیں۔

اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ ہم آپ سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے با خدا ہم اپنا خیال خود رکھ سکتے ہیں ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اپنی پہچان۔

احمد علی بٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آ گیا ہے! ہمیں ایک برادری کی حیثیت سے جس میں فنکار، گلوکار، اداکار ، مصنف، ہدایتکار، پروڈیوسرز، کمپوزرز، ایڈیٹرز اور جتنے بھی لوگ شامل ہیں ہماری حکومت بطور انڈسٹری تسلیم کرے۔

سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

Shares: