نواز شریف سے آج ان کے اہلخانہ کی ملاقات ہو گی
نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے اہلخانہ ملاقات کریں گے، آج بھی نواز شریف سے صرف پانچ افراد کو ملنے کی اجازت ہے، نواز شریف سے ان کی بیٹی مریم نواز اور بھائی شہباز شریف سمیت تین اور افراد ملاقات کر سکیں گے، نواز شریف سے ملاقات کے لئے جیل حکام نے صبح دس بجے سے دو بجے کا وقت مقرر کر رکھا ہے.
نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا
مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا
واضح رہے کہ نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کا ہے لیکن جمعرات کو کسی نے ملاقات نہیں کی تھی ،سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے .
فیصل آباد میں مریم نواز کا ناکام ترین شو، مریم لیگی رہنماؤں پر برہم
کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر
مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج
چند روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سلسلے میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہوگا. مریم نواز نے بھی کھانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا.