تمام تاجر حضرات اس پرامن شٹر ڈائون ہڑتال میں اپنا کاروبار مکمل بند رکھیں،حماد پونا والا

0
43

تاجر حضرات نے بھی آج کراچی میں ہونے والی ہرتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
آل سٹی تاجر اتحاد اور اس میں شامل تمام ایسوسی ایشنز اور الائنس نےناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کی جانے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشنز کے صدر، حماد پونا والا کے کہنے پر آج تمام کاروباری اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔
انہوں نےحکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملات کو طاقت کی بجائے افہام تفہیم سے حل کرنے پر توجہ دے۔حماد پونا والا نے مزید کہا کہ
موجودہ کاروباری اور تجارتی صورتحال میں یہ ایک مشکل اعلان ہے لیکن ہم ناموس رسالت پر کسی چیز کو بھی ترجیح نہیں دے سکتے۔انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام تاجر حضرات اس پرامن شٹر ڈائون ہڑتال میں اپنا کاروبار مکمل بند رکھیں۔

Leave a reply