اور مولانا فضل الرحمان کو بھی خوشخبری مل گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھی خوشخبری مل گئی
الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علما اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی ہے الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال سے روکنے کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج الیکشن کمیشن نے سنا دیا ہے
درخواست گزار (جے یو آئی کے منحرف رکن) مولانا شجاع الملک کے وکیل نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ جے یو آئی کیا الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی؟جس پر مولانا شجاع الملک نے بتایا کہ جے یو آئی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں تھی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا،جب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا اس وقت جے یو آئی کے نام سے کوئی پارٹی ان لسٹ نہیں تھی۔
فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا
حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟
پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟
اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام
فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی
بہت تاخیر ہو چکی،سچائی تک پہنچنے کیلئے یہ کام کرنا چاہئے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس
مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ وہ نسل درنسل قبضہ بہت جلد ختم کروائیں گے ، کارکن تیاررہیں ، ان کی رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا، توقع تھی کہ ان سے پوچھا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان صاف ہیں تو اپنے اثاثے پیش کریں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ، چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں۔