ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی کے سی ای او اجمل نصیب نے کراچی کے مختلف کھیل کے میدانوں کو فروخت (آکشن) کیے جانے کی خبروں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔گزشتہ روزاپنے ایک جاری کردہ بیان میں ینگ فائٹر کرکٹ اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے سی ای او اجمل نصیب نے مزید کہا کہ کھیل کے میدانوںکو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے، حقائق سامنے لائے جا ئیں۔
اجمل نصیب نے کہا کہ آ بادی کے تناسب سے ایک تو کراچی شہر میں پہلے ہی کھیل کے میدانوں کی تعداد بہت کم ہے اور اب ایک بار پھر سے لینڈ مافیا نے اپنی نظر یں کھیل کے میدانوں پر مرکوز کر لی ہیں،معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کچھ افسران اور لینڈ مافیا کے کارندوں نے ضلع وسطی کے مختلف کھیل کے میدانوں کو اپنا حدف بنا لیا ہے اورچائنا کٹنگ کی آ ڑ میں کھیل کے میدانوں کو ختم کر نے کے منصوبے بنائیں جا ر ہے ہیں ، جس پر ہمیں گہری تشویش ہے ۔ اجمل نصیب نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مختلف اخبارات میں اس قسم کی خبر یں بھی شائع ہوئیں ہیں لہٰذا ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس قسم کی خبروں کا نو ٹس لیتے ہوئے حقائق سامنے لائے جا ئیں۔

کھیل کے میدانوں کو قبضہ مافیا اور چائنہ کٹنگ سے بچایا جائے : اجمل نصیب
Shares: