میں اس کام کے لئے تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی مان گئے

0
70
Abbasi

میں اس کام کے لئے تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی مان گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب دفتر راولپنڈی پہنچ گئے

شاہد خاقان عباسی کو پاکستان پیٹرولیم کے سربراہ کی تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے، نیب دفتر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر انکوائری کے لیے تیار ہوں ،ریکارڈ تو نیب کے پاس ہوتا ہے،تقرری کی ہے تو غیر قانونی کام کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا،نیب کو تمام سوالات کے جواب دوں گا، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں بھی نیب نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا تا ہم کیس ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے،

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ شاہد خاقان عباسی

میں یہ کام نہیں کر رہا، حکومت بے شک گرفتار کر لے، شاہد خاقان عباسی

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر رکھا ہے ،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا، ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

Leave a reply