واشنگٹن: امریکاکاافغانستان سےانخلا کےبعد بھارت سمیت خطےکےدیگرممالک میں فوجی اڈے بنانےکامنصوبہ ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد خطےکے دوسرے ملکوں میں فوجی اڈے بنانےکی منصوبہ بندی کرلی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی نےکہا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں فوجی اڈے بنانے اور طیارے تعینات کرنے کا ارادہ ہے۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت میں فوجی اڈے بناکرپاکستان اورچین پردباوبڑھانے کی کوشش کرے گا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ امریکہ بھوٹان اورنیپال میں بھی فوجی اڈے بنانے کے لیے کام کررہا ہو

جنرل کینتھ مکینزی کے مطابق معاہدے پر سینٹرل کمانڈ اور امریکی سفارت کار کام کر رہے ہیں ، حتمی فیصلہ امریکا قومی سطح پرکرےگا ۔

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے دوبارہ منظم ہونے سے سب سے زیادہ پریشانی پاکستان کو ہوگی ۔

Shares: