کراچی:کورونا کی تباہ کاریوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن نے خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے قلیل وقت میں پی آئی اے نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ویکسینیشن کی پہلی ڈوز مکمل کرلی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق چار سو سے زائد پائلٹس اور سات سو سے زائد فضائی عملے کی ویکسین کی پہلی ڈوز مکمل کی گئی،
دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کل سے فرنٹ لائن ورکرز جن میں بکنگ اسٹاف اور ٹریفک کا عملہ شامل ہوگا
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہوا بازوں سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز مئی کے وسط تک مکمل کرلی جائے گی۔