قصور
پتوکی میں یوٹیلیٹی سٹورز پر خود غرضی کی انتہا سفارشیوں کو نوازنے لگے مردوخواتین گھنٹوں لائنوں پر لگنے پر مجبور کورونا ایس او پیز کو بھی بھلا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز والوں نے خود غرضی کی انتہا کردی صرف سفارشیوں کی بات سننا اور ماننا انکا وطیرہ ہے غریب شہری پریشان کوئی پوچھنے نہیں پتوکی کی غریب عوام رلیف لینے کیلیے رل گئ شہری ایس او پیز کو بھی بھول گئے سماجی فاصلہ نظر انداز کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
پتوکی شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں چینی،آٹا،گھی اور دالوں کے حصول کیلئے مردوخواتین لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں پتوکی شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر روزہ داروں کی لمبی قطاریں لگوا کر بھول جانے والے سٹورز مالکان کو ایک فون آتا ہے اور بغیر پوچھے باہر سے لوگوں کو ہر چیز مل جاتی ہے رمضان المبارک کے چھٹے روز روزہ دار سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے خوار ہو گئے یوٹیلیٹی سٹور ٹرنک بازار کے باہر مردوخواتین گھنٹوں انتظار کرتے رہے سستی اشیاء کے حصول کیلئے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز کو بھول گئے سماجی فاصلے نظر انداز کر دیا گیا کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے شہریوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور اسنٹسٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ظالم سٹورز مالکان کا احتساب کیا جائے اور مرد اور خواتین کی الگ الگ لائنیں بنوائی جائیں








