زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین بھی موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ یوٹیوبر شاہ ویر جعفری بھی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر نے اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

زویا ناصر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔

اداکارہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔

اُنہوں نے اپنے دوستوں کے لیے لکھا کہ میں خدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جس دن اُسے مجھے تُم سب سے ملوایا۔

زویا ناصر کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-

دوسری جانب زویا ناصر کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی۔

واضح رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

Comments are closed.