گوجرانوالہ پولیس اہلکار ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر آپے سے باہرہو گئے ، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں نوجوان پر تشدد کر ڈالا

پولیس اہلکاروں نے ماسک ناک سے نیچے رکھنے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایاپولیس اہلکاروں نے نوجوان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ویڈیو وائرل ہو گئی

حاجی پورہ بازار میں شہریوں نے بیچ بچاؤ کروا کے نوجوان کی جان چھڑائی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

‏پولیس موقف کے مطابق واقعے کی تحقیقات ایس پی سٹی کر رہے ہیں ، بعد از تحقیقات حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: