غربت جیت گئی اور معصوم زندگیاں ہارگئیں:باپ نے4 بچوں کونہرمیں پھینک دیا

0
81

فیصل آباد: غربت جیت گئی اور معصوم زندگیاں ہارگئیں:باپ نے4 بچوں کونہرمیں پھینک دیا ،اطلاعات کے مطابق بنڈالامیں باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر اپنے 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا،

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں غربت جیت گئی اور معصوم زندگیاں ہار گئیں ، بنڈالا میں غربت سے تنگ باپ نے4بچے نہرمیں پھینک کر مارڈالے، تاہم تھانہ کھرڑیانوالا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کےباعث بچوں کےعیدکےکپڑے نہ بناسکا تو4 روزقبل ملزم عیدشاپنگ کےبہانےبچوں کولےگیا ور3بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو بھکھی نہرمیں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نےواپسی پربچوں کولاہورمیں رشتہ دارکےگھرچھوڑنےکاڈرامہ کیا تاہم بیوی کےتھانےمیں درخواست دینےپرملزم کو حراست میں لیاگیا ہے اور ملزم نےتفتیش میں بچےنہرمیں پھینک کرمارنےکااعتراف کرلیا۔

Leave a reply