مزید دیکھیں

مقبول

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...

اکشے کمار نے ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے...

انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر بلاول کا بڑا اعلان

انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر بلاول کا بڑا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کسی خاص پولنگ اسٹیشن میں شکایت کے بغیر پورے انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کی ایک نئی روایت کا خیرمقدم کرتی ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بیشتر ایسی انتخابی نشستیں تھیں کہ جن میں جیت کا تناسب پانچ فیصد سے کم تھا تاہم امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا یہ موقع نہیں دیا گیا ،دوبارہ گنتی کے حکم نامے کے اجرا کے بعد پی پی پی ایسے تمام انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن جانے پر غور کریگی،

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے‌صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی منظوری کی خبر سن پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ سرفہرست سیاسی حریفوں کے درمیان ووٹوں کے انتہائی کم فرق کی وجہ سے شفافیت کی خاطر یہ فیصلہ ہوا۔ یقینا ووٹ کی ساکھ ہی جمہوریت کی بنیاد ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا فیصلہ خوش آئند ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اللہ کا شکرادا کرتے ہیں امید ہے د وبارہ گنتی ہوگی توہم کامیاب ہونگے،

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ چھ مئی کو نو بجے دوبارہ گنتی ہو گی ،الیکشن کمیشن نے الیکشن لڑنے والی تمام جماعتوں‌ کو حکم دیا کہ وہ گنتی میں شریک ہوں،تمام جماعتیں 6 مئی کو آر او آفس پہنچ جائیں

این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan