پشاور:پشاورمیں طوفانی بارش نے باچا خان ایئر پورٹ کو تہس نہس کردیا,اطلاعات کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں باچا خان ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ہونے والی بارش کے باعث باچا خان ایئرپورٹ کی چھت اور سائن بورڈ کر گئے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی تک نہیں ہوا۔

 

 

طوفانی بارش کے باعث ائیرپورٹ کے اطراف میں لگے سائن بورڈ بھی گرے جبکہ مسافروں کا سامان لے جانے والی ٹرالیاں بھی تیز ہوا کی وجہ سے ہوائی اڈے کی حدود سے باہر آگئیں۔

 

انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو عملے کو طلب کرلیا تاکہ بروقت اقدامات کر کے نکاسی آب کو ممکن بنایا جاسکے۔

ر

Shares: