آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

0
61

ریاض :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کے ریاض پہنچنے پر پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر اور ملٹری اتاشی ہارون اسحاق راجہ نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

 

اس اہم دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی حکومت اورفوجی سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے

یاد ہرے کہ وزیراعظم عمران خان بھی سات مئی کو سعودی عرب کے تین روز دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل مارچ میں پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات میں ہوئی تھی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچپسی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا

Leave a reply