پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور اور پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے عمران یعقوب منہاس کو آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھرے آدمی ہیں اور صاف ستھرے کردار کے حامل ہیں۔ ایسے ایماندار، بہادر، ذمہ دار اور قابل آفیسر کا کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالنا اہل کراچی کی خوش قسمتی ہے۔
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شہر میں مثالی امن قائم کرنے کے لئے نئے کراچی پولیس چیف کابھرپور ساتھ دے گی۔ رواں سال کے انؤبتدائی چار ماہ خصوصا رمضان میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ مرکز اور صوبے کے درمیان تعاون کے فقدان کی وجہ سے یہ معاملہ تعطل کا شکار تھا۔ محاذ آرائی کی بناء پر کراچی میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ دن بدن بگڑتا جا رہا تھا۔ عمران یعقوب صاف ستھرے اور بے داغ ریکارڈ کے حامل ہیں، ان کی تعیناتی سے کراچی کے حالات میں بہتری کی امید نظر آرہی ہے۔

ایماندار اور قابل آفیسر کا کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالنا اہل کراچی کی خوش قسمتی ہے،الطاف شکور
Shares: