اجزاء:
چکن قیمہ 1 کلو
پیاز 2 عدد چوپ کیا ہوا
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ چوپ کیا ہوا
پودینہ 2کھانے کے چمچ چوپ کیا ہوا
لہسن 10 جوئے فرائی کیا ہوا
کالی مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
پیپریکا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
سفید زیرہ 2 کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ 2 کھانے کےچمچ
کٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
اب چوپر میں چکن قیمہ ڈال کر اس میں تمام مصالحے ڈال کر چوپ کر لیں اور باؤل میں نکال کر اس کے گول گول کافتے بنائیے اور کوئی پینسل یا سیخ لے کر کافتے کے درمیان میں سے گزارئیے اور کافتے کو ہلکا سا لمبائی میں شیپ دے کر پنسل یا سیخ نکال لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے فرائی کر لیں اوون میں بھی بیک کر سکتے ہیں مزیدار کافتہ کباب تیارہیں

Shares: