میا خلیفہ نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بُلند کردی

0
209

میا خلیفہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنی آواز بُلند کی ہے۔

باغی ٹی وی :اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم اور وحشیانہ بمباری کے خلاف جہاں پاکستانی شوبز ستارے اپنی آواز بلند کررہے ہیں تو وہیں غیر ملکی فنکار بھی بول رہے ہیں۔

میا خلیفہ نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ صرف یہ دیکھ رہی ہیں کہ امریکا انسانیت کے خلاف جرائم میں سالانہ 3 اعشاریہ 8 بلین ڈالرز کی مالی اعانت فراہم کررہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’FreePalestine‘ کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

میا خلیفہ کے اس ٹوئٹ کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قدر سراہا گیا کہ رات بھر میا خلیفہ کا نام ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہا۔جس میں ملالہ یوسف زئی کو خاموشی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا-
https://twitter.com/alisiddique532/status/1392212808033611776?s=20
https://twitter.com/manhos_chuza/status/1392249338030563329?s=20


https://twitter.com/Binwalinews/status/1392218188595744769?s=20


https://twitter.com/AfyaIrum/status/1392392936659247104?s=20
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فضائی حملے کی جوابی کاروائی: حماس کا’تل ابیب اور اسکے مضافاتی علاقوں پر…

اسرائیل کی فلسطینیوں پر حملوں میں شدت ،اسرائیلی ایئرپورٹ بن گورین سیل کر دیا گیا

تم مسلمان ہو؟ تمہیں کون بچائے گا؟ یہ کہہ کریہودی انتہاپسند نے گاڑی فلسطینی نمازیوں…

یہودی افواج کی وحشیانہ بمباری،غزہ میں9 بچوں سمیت 24فلسطینی شہید:مگرمسلمانوں…

Leave a reply