معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر حملے اور غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔
Pure Terrorism #PalestinianLivesMatter @UNICEF @UNHumanRights please 🙏🙏🙏🙏
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) May 11, 2021
گلوکار شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ خالص دہشت گردی ہے۔
شہزاد رائے نے عالمی ادارے یونیسیف اور یو این ہیومن رائٹس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برائے مہربانی، فلسطینیوں کی زندگیوں کی بھی اہمیت ہے۔
صباقمر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا فلسطین کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل غم سے بھر گیا ہے۔
My heart is so full, Stop this terrorism in Palestine💔 #FreePalestine
What is happening is so horrible and heart wrenching!🥺 #SavePalestine #Palestinianlivesmatter
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) May 12, 2021
صبا قمر نے کہا کہ فلسطین میں دہشت گردی فوری بند کی جائے اور آزاد کیا جائے۔
اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز ’فری فلسطین‘‘، ‘’محفوظ فلسطین‘‘ اور ’’فلسطین لائیوز میٹرز‘‘ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ ہیبت ناک ہے، انسانیت سوز ہے۔
اداکار فیروز خان نے مسجد الاقصی پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرتےہوئے اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی-
اداکارہ نیلم منیر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمسجد الاقصٰی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ کشمیر ، فلسطین کو آزادی اور دنیا کے تمام مسلمانوں کوشیطان کے شر اور دشمنوں سے تحفظ عطا فرما۔
نیلم منیرنے مزید لکھا کہ ہم تیرے بغیر بے بس ہیں۔ یا اللہ ، براہ کرم ہمارے روتےہوئے بچوں اور مایوس ماؤں کو سنیں ‘نیلم منیر نے مشکلات سے نجات کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہمیں غموں سے آزادی دے اور ہمیں مظالم سے بچالے۔‘انہوں نے اب تک شہید ہوجانے والوں کے لیے لکھا کہ ’یا اللہ شہید ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرما۔
اضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔
حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔