مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے علی ظفر و ماہرہ خان

0
26

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔


علی ظفر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے۔‘

گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اس دُکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

علی ظفر نے تکلیف دہ واقعے پر دنیا کی خاموشی کے بارے میں لکھا کہ ’ اس واقعے پر خاموشی افسوس ناک ہے، جاگو پیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔‘


اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا دل دہلانے والا منظر، وحشیانہ حملہ۔ ماہرہ نے ’’فلسطین لائیوز میٹرز‘‘کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی-

غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

Leave a reply