امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا اعلان
سراج الحق کی اپیل پر جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے .قوم سےفلسطینوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہے ہیں.اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں.
امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے ،مسلم حکمران کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہو گا ، مسلم ممالک غزہ کےشہریوں کی جان و مال عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق 21 مئی کو اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔