نواز شریف کی شیخوپورہ میں جائیداد کس نے خرید لی؟ تلہکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈی سی شیخوپورہ نے جائیداد نیلامی کی بولی کی تاریخ مقرر کردی
دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواست گزار اشرف ملک کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی 88کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں،نوازشریف کو75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے،نوازشریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عملدرآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عملدرآمد کیلئے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،
دوسری جانب نوازشریف کے لاہورمیں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ،عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور 105 ایکٹراراضی نیلام کرنے کیلئے قبضےمیں لے رہے ہیں،زمینیں ٹھیکے پر لیکربھاری سرمایہ کاری کی،پھلوں کے باغ پرلگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا،نیلامی سے میری سرمایہ کاری ضائع ہونے کاخدشہ ہے،
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے تھے ،نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی،نوازشریف کے اثاثوں میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہے، سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،نوازشریف کی ملکیت میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرزبھی شامل ہیں،لاہورکےنجی بینک میں نواز شریف کے نام ملکی اور غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے،
ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے
نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مریم کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم