تھانہ مانگل کی حدود میں 08مئی 2021کو محمد یوسف ولد غلام سرور کے گھر سے چوری ہوئی جس میں تلائی ۔پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی سرکل میر پور کا کہنا تھا کہ چوری کی رپورٹ درج ہونے کے بعد تفتتیش کا دائرہ وسیع کر تے ہوئے چوری کرنے والا ملزم محمد وسیع(نقیب)ولد رحمت اللہ محمد یوسف کے گھر ڈرائیور کا کام کرتا تھا

اوراپنے ساتھیوں شہزاد خان ولد محمد ریاض،کامران ولد اورنگزیب ساکنہ بانڈہ پیر خان ابدال کے ہمراہ گھر کو خالی دیکھ کر موقع پا کر تلائی زیورات،نقدی،گھڑی اور موبائل فون لے اُڑے تھے تا ہم ڈی ایس پی کی سربراہی میں تھانہ مانگل کی ٹیم نے تفیش کرتے ہوئے ملزمان کو بانڈہ پیر خان سے گرفتار کے لیا اور مال مسروقہ 94ہزار 500روپے نقدی،تلائی زیورات،گھڑی اور تین موبائل فوت برآمد کر لیئے،ملزمان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پہلی واردات تھی،اور ماسٹر مائینڈ محمد وسیع کے کہنے پر یہ سب کیا تھا،

Shares: