تیز ہوا اور آندھی نے گاؤں کو خاکستر کردیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل کر جانیں بچاتے رہے

باغی ٹی وی : پاکبتن کے گاؤں کرتار پور میں شام کے وقت آندھی طوفان سے تباہی مچ گئی جہاں بہت زیادہ نقصان تیز ہوائوں سے ہوا تو ادھر پاکپتبن کے علاقے کرتارپور میں آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکپتن سے ذرائع نے بتایا کے آج شام کے وقت تیز آندھی طوفان آنے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا جس وجہ سے درجنوں مکان جل گئے . جب کہ مویشیوں کو بھی بڑی تعداد میں نقصان پہنچا ،

جس وقت آندھی طوفان آیا تو دیہات میں خواتین لکڑی کے ایندھن سے کھانا پکا رہی تھیں‌، اچانک تیز آندھی سے چولہوں میں جلی آگ پھیل گئی اس نے گھروں کو اپنی لیپٹ میں‌ لے لیا،

تیز ہوا کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلنے لگی لوگ جان پچانے کے لیے گھروں سے باہر بھاگے جب کہ اس دوران ان کے مال مویشی جل گئے ،

اس واقعے کا افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ اس آگ کو بجھانے کے لیے کوئی فائر بریگییڈ نہ پہنچی اور نہ ہی کوئی حکومتی ادارہ مدد کو آیا .


کہا جارہا ہے کہ اس آگ سے گاؤں کے 70 فیصد گھر تباہ ہوگئے ، جبکہ علاقے کے دیگر جگہوں پر بھی آگ بڑھ اٹھنے کی اطلاعات ہیں. اس آگ کے بڑھک اٹھنے کے کچھ عرصہ بعد بارش شروع ہوئی تو لوگوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور سکھ کا سانس لیا . لیکن بارش سے مکمل طور پر آگ ٹھنڈی نہ ہو سکی.

Shares: