راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمنوں کے سازشی منصوبے ناکام بنائے ہیں، ملک کا دفاع جنگجو فوج کے ہاتھ میں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں فوج کے شرکا سے خطاب کیا اور ملکی صورت حال اور دشمن کی سازشوں پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے قانون کی عملداری، وسیع تر احتساب اور انصاف کے وژن پر بھی روشنی ڈالی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف اوروزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں وزیراعظم کا شاندارخطاب pic.twitter.com/WILbm1SYw2
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 1, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ ایک قوم بن کر اسلامی اصولوں کے مطابق ریاست آگے بڑھ سکتی ہے، قائد اعظم، علامہ اقبال کے نظریات کو حقیقت بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آٹو میشن کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں، افسران ناکامی کے ڈر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔