پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹرعلی ظفرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون و انصاف کےچیئرمین منتخب

0
44

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کوملی ایک اورکامیابی:بیرسٹرعلی ظفرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون و انصاف کےچیئرمین منتخب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔

بیرسٹر علی ظفر سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس کمیٹی کا ملک میں قانون سازی کے حوالے سےاہم کردار رہا ہے۔

اس کے علاوہ سینیٹرمنظورکاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےاوورسیزپاکستانی اورہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کےچیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سینیٹر رانا مقبول احمد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ جبکہ سینیٹرمحمد عبدالقادرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

Leave a reply