چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا.
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے.لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس جواد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے
چیف جسٹس گلزار احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کےلئے بہت ضروری ہیں پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں
قبل ازیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول و فوجداری سائٹیٹرز اور ضلعی عدلیہ کی بنچ بک کی تقریبِ رونمائی کی، اس موقع پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے ججز متاثر ہوئے اور بعض انتقا ل کر گئے ،کورونا نے دنیا کوچیلنجز سے دوچارکیا،کورونا کے باوجود بھی عدلیہ نے کیسز کی سماعت کاسلسلہ جاری رکھا،عدلیہ کا کام انصاف پرمبنی فیصلے کرنا ہے،
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
عدالت ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ