آخر ہماری ٹرینز کب ٹریک پر چلیں گی ؟

آخر ہماری ٹرینز کب ٹریک پر چلیں گی ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان یاسر حسین نے ٹرینز حادثے پر خاموشی پر شوبز فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

باغی ٹی وی : یاسر حسین نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری میں ٹرین حادثے کی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ فنکاروں کی لڑائیوں میں یہ لوگ جو ٹرین حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں ان کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں کر رہا-

یاسر حسین نے ٹرین حادثے پر شدید غم کااظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر ہماری ٹرینز ٹریک پر کب چلیں گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ اور بشری انصاری اور جنت مرزا کا تنازع زیر بحث ہے صارفین سمیت فنکار انہیں معاملوں پر بحث و مباحث میں مصروف ہیں-

جبکہ دوسری جانب ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے، جبکہ سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں-

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ڈہرکی ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا ریلوے حکام

دہڑکی ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل ، ٹرینیں بحال

Leave a reply