بجٹ اجلاس:پی ٹی آئی خواتین ن لیگی خواتین سے احتجاجی پلے کارڈزچھیننے کی کوشش

0
45

اسلام آباد:بجٹ اجلاس:پی ٹی آئی خواتین ن لیگی خواتین سے احتجاجی پلے کارڈزچھیننے پہنچ گئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران لیگی خواتین اراکین اسمبلی سے احتجاجی پلے کارڈز چھیننے پہنچ گئیں۔

 

 

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے خوب ہنگامہ اور شور شرابا کیا گیا،اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی اراکین اسمبلی اسمیٰ حدید اورچند دیگرخواتین ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ کی خواتین اراکین اسمبلی کے پاس پہنچیں

اس موقع پر انہیں احتجاجی پلے کارڈز ہٹانے کو کہا اور ماننے پر ان سے پلے کارڈز چھیننے کی کوشش کی۔فوٹیج میں ن لیگ کی مریم اورنگزیب اورچند دیگرخواتین کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a reply