اسٹیم روسٹ چکن
وقت : 50 سے 60 منٹ
4 افراد کے لئے
اجزائے ترکیبی  	                                                   مقدار
پوراچکن  	 	                                                 ایک کلو
تیل (ڈیپ فرائی کے لئے) 	  	                         4کپ
دہی 	  	                                                         ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 	  	                                 1کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 		                                         2کھانے کے چمچ
نمک 	  	                                                         حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 	  	                                         2کھانے کے چمچ
ثابت سرخ مرچ (کٹی ہوئی) 	  	                         1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 	  	                                                 ½چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 	  	                                                 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 	  	                                 1چائے کا چمچ
سفید سرکہ 	  	                                                  2کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے :
لیموں کا رس 	  	                                          1کھانے کاچمچ
چاٹ مصالحہ 	  	                                          1چائے کاچمچ
لیموں کے قتلے 	  	                                           6 سے 8 ٹکڑے
طریقہ کار :
تمام مصالحے مکس کرکے پورے چکن کو اس میں میری نیٹ کردیں۔ چکن کو 5سے 6 گھنٹے تک فریج میں رکھیں، چکن کو 50 فیصد پکنے تک گولڈن فرائی کریں۔ اسٹیمر میں پانی گرم کریں چکن کو اسٹیمر کے درمیانی حصے میں رکھ کر ڈھکن کو مضبوط سے بند کردیں۔ مکمل پکنے تک چکن کو 25سے30 منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔ پیش کرنے سے تھوڑی دیر قبل دوبارہ فرائی کریں لیموں کا رس نچوڑیں اور گر م مصالحہ چھڑکیں۔ لیموں کے قتلوں سے سجا کر پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ گرم پیش کریں۔ آسانی ے لئے چکن کو چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر آخری بار فرائی کریں آپ ایک یا دو ٹکڑے ایک وقت میں فرائی کرسکتے ہیں۔








