اسلام آبادکسی نے ن لیگ کے رویّوں،برداشت اورجمہوری کلچرکودیکھنا ہےتو وہ اس گاڑی کودیکھ لے: اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رویّوں ،برداشت اورجمہوری اقدارکی نئی سے نئی مثالیں پاکستانیوں کے سامنے نکھر کرآرہی ہیں ،

اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑگئی ہےکہ اگرکسی نے ن لیگ کے رویّوں،برداشت اورجمہوری کلچرکودیکھنا ہےتو وہ اس گاڑی کودیکھ لیں ،اس کا اصل یہ ہےکہ ن لیگی ارکان اسمبلی نے پہلے مرد ممبران اسمبلی کوگالیاں دیں اور لعن طعن کی پھرخواتین پرحملے شروع کردیئے اوراب پارلیمنٹ کا غصہ حکومتی اراکین کی گاڑیوں پر نکالنے لگی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کی گاڑی کو (ن) لیگی ایم این اے کی گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ڈرائیور نے وجہ پوچھی تو اسے جھاڑ پلا کر یہ جا اور وہ جا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ ان کی گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ (ن) لیگی ایم این اے اقبال بوسال نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی اپنا غصہ ہماری گاڑیوں کو نکال رہے ہیں۔ میرے ڈرائیور نے گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ پوچھی تو اسے جھاڑ پلا دی۔ اقبال بوسال اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔

Shares: