پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ریپ کی وجہ خواتین کا لباس نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کی کمی ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں ماریہ واسطی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

دورانِ گفتگو میزبان نے ماریہ واسطی کو وزیراعظم عمران خان کی تصویر دِکھائی اور ان سے پوچھا کہ ’جب 2018ء میں آپ سے تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو آپ نے جواب دیا تھا کہ ابھی انہیں تھوڑا وقت دیں، اب تین سال گُزر چکے ہیں تو اب آپ کیا کہنا چاہیں گی؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ میں ہمارے وزیراعظم سے صرف اتنا کہوں گی کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ہم بہت گھبرا چکے ہیں۔

ریپ کا تعلق لباس سے نہیں بلکہ طاقت کے مظاہرے سے ہے، عثمان خالد بٹ کا وزیراعظم کے…

ماریہ واسطی نے کہا کہ میں خود تبدیلی سے بہت گھبرا چکی ہوں جس پر میزبان نے کہا کہ اب تو حالات بہتر ہورہے ہیں جس پر ماریہ واسطی نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ حالات بہتر ہونے تک ہمارا دل اور بلڈ پریشر کتنا ہمارا ساتھ دیتا ہے۔

ماریہ واسطی نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پاکستان میں کونسی خواتین ایسی ہیں جو بازاروں میں چھوٹے کپڑے پہن کر گھوم رہی ہیں اور فحاشی پھیلا رہی ہے؟ریپ کی وجہ خواتین کا لباس نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کی کمی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کل موبائل فونز پر سب کچھ ہوتا ہے، آپ فحاشی کے لیے باہر کیوں جائیں گے، آپ موبائل پر سب دیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صاحب کو اس طرح کے بیان دینا زیب نہیں دیتا، اُنہوں نے پہلے بھی خواتین کے لباس پر تنقید کی ہے جس کے بعد اب یہ لگتا ہے کہ یہ اُن کا فیصلہ نہیں بلکہ اُن کی سوچ ہے۔

پاکستان جیسے ملک میں وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں…

ماریہ واسطی نے کہا کہ جنسی زیادتی کو آپ خواتین یا مرد میں تقسیم نہیں کریں، مظلوم چاہے بچہ ہو یا بچی، وہ مظلوم ہے، صرف خواتین پر اُنگلی اُٹھانا درست نہیں قانون ہو تو ہر ایک کے لیے برابر کا ہو، پھر چاہے مرد مظلوم ہو یا عورت، برابری ہونی چاہیے۔

عمران خان کےعورتوں کے پردے سے متعلق بیان پر خلیل الرحمٰن قمر کا رد عمل

Shares: