باغی ٹی وی : پاکستان جاپان سیکیورٹی ڈائیلاگ کا آٹھواں دور، اہم سیاسی و عسکری امور پر اتفاق
پاکستان جاپان سیکیورٹی ڈائیلاگ کا 8 واں دور آج ورچوئل انداز میں ہوا۔ بات چیت کے دو دور ہوئے جو کہ :سیاسی وعسکری اورعسکری وعسکری مذاکرات کے ادوار پر مشتمل تھے .
پولیٹیکو ملٹری یعنی سیاسی و عسکری مذاکرات کے دوران ، پاکستان کی قیادت زاہد حفیظ چودھری ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیاء پیسیفک) کر رہے تھے ، جبکہ جاپان کی قیادت جنوب مشرقی اور جنوب مغربی ایشین امور کے ڈائریکٹر جنرل کوبیاشی کینیچی کر کرہے تھے تھے۔ اس کے بعد ملٹری ٹو ملٹری مذاکرات ہوئے۔ پاکستان کی قیادت ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع کر رہے تھے جبکہ جاپانی وفد کی قیادت وزارت دفاع ، بین الاقوامی امور برائے بیورو ، وزارت دفاع ، ڈائریکٹر جنرل ، نوگوچی یاسوشی کررہے تھے۔
دونوں فریقین نے سلامتی کی پالیسیوں اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور جاپان کے اطراف کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل سکریٹری زاہد حفیظ چودھری نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر جاپانی فریق کو آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل سکریٹری نے بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق بقایا تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت اور جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر بھی زور دیا۔ دونوں فریقین نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور مفاہمت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور جاپان کے مابین خوشگوار اور باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں اطراف نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








