کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا-
باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق فزکس کا پیپر ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بجکر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا میٹرک کے سالانہ امتحانات کا کراچی میں آج سے آغاز ہوگیا ہے –
تاہم پہلے روز ہی بدانتظامی کا واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا مگر الآصف گورنمنٹ اسکول ملیر تک نہ پہنچ سکا۔
اسکول میں 10 بجے تک بھی پیپر شروع نہیں ہوسکا جبکہ اسکول انتظامیہ کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ طلبہ کو پیپر کرنے کے لئے 2 گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔
دوسری جانب امتحان کے آغاز کے 4 منٹ بعد آؤٹ ہونے والا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جبکہ کچھ مراکز پر طلباء امتحانی کاپی لئے پیپر شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہاں موجود ان کے والدین پریشان ہیں۔