صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سلیم رضا کھڑو اور سینئر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ قانونی تعمیرات کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ماس کیمپین کی منصوبہ بندی کی جائے۔ سندھ حکومت بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے۔ ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، ان کو فعال کیا جائے۔ایس بی سی ایس کو افرادی قوت اور ضروری ایکوپمینٹ فراہم کیا جائے گا۔
غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ کرنا متعلقہ افسر کی ذمّہ داری ہے۔ اگر رپورٹ نہیں کی گئی تو ، سمجھا جائے گا افسر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سائیڈ سے غیر قانونی تعمیرات کی کوئی سرپرستی نہیں۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ جو بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

غیر قانونی پورشن بن جاتے ہیں، چھوٹے چھوٹے پلاٹون پر آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔آئے دن بلڈنگ گر جاتی ہیں ، جس سے نقصان ہوتا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو بہتر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کےفیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

Shares: