امریکی بیس پر راکٹوںسے حملہ بھاری نقصان کا خدشہ
باغی ٹی وی : امریکی بیس پر حملے جاری ہیں ، عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پر بدھ کے روز 14 راکٹ فائر گئے ہیں جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہے۔
اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے عراق میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ آج بدھ کو عین الاسد ائیربیس پر 14راکٹ گرے ہیں۔
حملے کے بعد سیکیورٹی امور کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ابھی تک اس حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں اوراس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ایک عرصے سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے جاری ہیں. جس سے نقصان کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں ، لیکن یہ واحد حملہ ہے جس سے امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.








