اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری فلسطینیوں کے مویشی بھی نہ چھوڑے

0
107

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری فلسطینیوں کے مویشی بھی نہ چھوڑے

باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز وادی اردن میں فلسطینی بیڈوین کمیونٹی حمزہ البقاعی کو مسمار کردیا ، جس میں بین الاقوامی برادری کے ذریعے فراہم کردہ رہائش اور کاشتکاری کے ڈھانچے بھی مکمل طور پر تباہ کردیے .

یورپی یونین کے تعاون سے بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے ایک گروپ جو رہائشیوں کی مدد کر رہا ہے ، مغربی کنارے کے تحفظ کنسورشیم کے کرسٹوفر ہولٹ نے بتایا کہ 35 بچوں سمیت کم از کم 65 افراد بے گھر ہوگئے۔
اسرائیلی بمباری سے سب کچھ تباہ ہو گیا لیکن گاؤں کے باشندے باقی رہ گئے ، یہ وہ باشندے ہیں‌ جو بنیادی طور پر تقریبا 4000 بھیڑوں کو پالنے کے بعد اپنا روزگار کماتے ہیں اسرائیلی تباہ کن بمباری اور ظلم سے پھر سے بے گھر ہوگئے۔ ان باشندو‌ں‌کے لیے ماضی میں یورپی یونین نے گذشتہ انہدام کے بعد رہائشیوں کی تعمیر نو میں مدد کی ہے۔

اوسلو معاہدوں کے تحت ، مقبوضہ مغربی کنارے کا 60 فیصد بننے والی وادی اردن کو ایریا سی کی درجہ بندی دی گئی ہے – اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مکمل اسرائیلی فوج اور سول کنٹرول میں ہے۔

نومبر 2020 کے بعد یہ ساتویں بار تھا جب اس شہر کو راکھ کا ڈھیر بنایا گیا ، ناروے کی مہاجر کونسل (این آر سی) کے مطابق – حالیہ برسوں میں ریکارڈ کیے جانے والے سب سے بڑے انہدام کے واقعے میں 83 گھروں کو تباہ کردیا گیا تھا۔

Leave a reply