شاہکام فلائی اوور کے منصوبے کا آغازکردیا گیا

0
40

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے ممبرگورننگ باڈی انجینئرعامرریاض قریشی کے ہمراہ گزشتہ روزشاہکام فلائی اوورمنصوبے کا دورہ کیا ہے، منصوبے پرجاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، چیف انجینئرایل ڈی اے مظہرحسین خان نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کومنصوبے پرجاری تعمیراتی کاموں اورٹریفک ڈائیورشن پربریفنگ دی ہے.

چیف انجینئرایل ڈی اے مظہرحسین خان نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کو بتایا کہ شاہکام فلائی اوورمنصوبے کی 24 پائلوں کا کام مکمل ہوگیا ہے، متبادل راستوں پرپیچ ورک مکمل کیا جاچکا ہے، اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹرہارون سیفی، این ایل سی اورایل ڈی اے کے متعلقہ افسران بھی موقع پرموجود تھے، وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے این ایل سی کنٹریکٹر کو منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، منصوبے میں کسی قسم کی تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔

ایس ایم عمران نے کہا کہ شاہکام فلائی اوورایک میگا پراجیکٹ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، شاہکام فلائی اوورمنصوبہ 10 ماہ میں مکمل ہوگا، منصوبے میں شفافیت سے 40 کروڑ روپے کی بچت ہو گی، اس منصوبے سے روزانہ لاکھوں گاڑیوں کو آمددورفت میں آسانی ہو گی، منصوبے سے پورے علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے، یہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کے بہاﺅ کو ہرصورت یقینی بنایا جارہا ہے، لائٹ اورہیوی ٹریفک کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کرٹریفک پلان بنایا گیا ہے، شاہکام فلائی اوورمنصوبے سمیت شہرمیں جاری تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کریں گے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے منصوبے پرجاری پی ایچ اے کے کاموں کے بارے میں بھی جائزہ لیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں شامل درخت ہرحال میں لگائے جائیں، منصوبے سے متاثرہونے والے درختوں کی جگہ تین سے چار گنا نئے درخت لگائے جائیں، تعمیراتی کاموں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چایئے، تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کے متبادل روٹس کوبہتر بنایا جائے، وائس چیئر مین ایل ڈی ا ے ایس ایم عمران نے شہریوں کی رہنمائی کے لئے مختلف جگہوں پرنصب ٹریفک سائن بورڈزکا بھی جائزہ لیا ہے.

Leave a reply