عمران خان امریکہ کے نشانے پر. تحریر:رانا عزیر

0
88

1974 میں ذولفقار علی بھٹو کی زیر صدارت ایک اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی گئ، جس میں اس وقت کے نامور حکمرانوں شاہ فیصل، کرنل قذافی، صدام حسین سمیت کثیر تعداد میں سربراہوں نے شرکت کی تھی۔ اور اس وقت سے ہی یہ پوری دنیا کو پیغام دے دیا گیا کہ اب مسلم بلاک کی بنیاد رکھ دی گئ ہے اور یہ اس وقت سے ہی امریکہ کے لیے درد سر بنا ہوا تھا کہ کہیں مسلمان اکھٹے ہوکر کہیں ہمارا قلعہ ہی قمع نہ کردیں۔
1974 میں عالمی طور پر 2 سپر پاور تھیں جو ایک دوسرے کے ہمیشہ کپڑے اتارتی رہیں اور اس وقت مسلم ممالک امریکہ کے کچھ قریب تھے. لیکن امریکہ نے ہمیشہ پوری دنیا میں دہشتگردی کی لیکن اسے کوئی کچھ نہ کہہ سکا۔
اسلامی سربراہی کانفرنس میں جتنے بھی مسلم حکمرانوں نے شرکت کی تھی امریکہ نے چن چن کر قتل کروایا، سب سے پہلے ذولفقار علی بھٹو کو امریکہ نے قتل کروایا اور اس کا اعتراف خود سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے کیا ” ہم نے دباؤ میں آکر ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دی”
سعودی بادشاہ شاہ فیصل کو اس کے اپنے ہی بھتیجے نے قتل کروادیا اس کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ نکلا، کرنل قذافی اور صدام حسین کو بھی امریکہ نے قتل کروادیا، کیونکہ یہ تمام لیڈرز مسلمانوں کے لیے ایک الگ بلاک تشکیل دے رہے تھے جو ان کے مفادات کیلئے عالمی فورم پر آواز اٹھاتے۔ تو امریکہ نے ان سب کو ہی ختم کردیا۔ امریکی صحافی نے یہ کہا تھا کہ بے نظیر کو قتل کروانے میں سی آئی کا ہاتھ تھا۔

جب بھٹو کو پھانسی دی گئی اس کے بعد پاکستان نے افغانستان میں جو غلطیاں کی اس کا خمیازہ ہمیں آج تک بھگتنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ نے روس کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی مدد لی اور روس کو تاریخی شکست ہوئی اور اسی جنگ میں امریکہ نے پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا اور مفاد پرست یہ سپرپاور فائدے اٹھا کر سائیڈ پر ہوگیا۔
اب یہی صورتحال اب دوبارہ خطے میں پیدا ہوگئی اور ایک بڑا لیڈر قائداعظم کی شکل میں موجود ہے اور امریکہ کا پلان بھی وہی نظر آرہا ہے جو پہلے اسکا بھٹو اور دیگر لیڈرز کیلئے تھا۔ اب امریکہ بری طرح افغانستان میں پھنس چکا ہے اور اسے خود ہی نہیں سمجھ آرہی کہ وہ کیا کرے اور بھارت بھی اس پورے خطے میں ذلیل و رسوا ہوگیا ہے۔ اور امریکہ اس وقت عمران خان کا جانی دشمن بنا ہوا ہے اور تاریخ گواہ ہے جو امریکہ کے آگے مسلم لیڈر کھڑا ہوا اس قتل کروا دیا گیا، امریکہ اب پاکستان کو بیک ڈور چینلز کے ذریعے آفرز کررہا ہے اور اگر پاکستان اس کے شکنجے میں آگیا تو پھر بعد میں ہمیشہ کی طرح امریکہ دھمکیاں ہی دے گا
عمران خان نے امریکہ کو جب صاف جواب دیا تو امریکہ اب بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیرنے کی کوشش کررہا ہے اور عمران خان کی جان اس وقت خطرے میں ہے، ہمارے گمنام ہیروز اس وقت پورے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریش کررہے ہیں اور دشمن کو نیست و نابود کررہے ہیں۔

Leave a reply