ایک فلم کا کروڑوں معاوضہ لینے والے بالی ووڈ ادکاروں کے باڈی گارڈز کی تنخواہ کتنی؟

ایک-فلم-کا-کروڑوں-معاوضہ-لینے-والے-بالی-ووڈ-ادکاروں-کے-باڈی-گارڈز-کی-تنخواہ-کتنی؟ #Baaghi

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن جیسے کئی بڑے ستارے ہمیشہ اپنے ساتھ باڈی گارڈز رکھتے ہیں جو ان اداکاروں کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔ تاہم ایک فلم کا کروڑوں معاوضہ لینے والے یہ فنکار اپنے باڈی گارڈز کو کتنا معاوضہ دیتے ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق وفادار اور قابل اعتماد باڈی گارڈ حاصل کرنا کسی مشہور شخصیت کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اچھی طرح سے ، کچھ مشہور شخصیات اس معاملے میں واقعی خوش قسمت رہیں۔ اگر سلمان خان کے ساتھ ان کا باڈی گارڈ شیرا ہے تو شاہ رخ خان کے پاس روی سنگھ ہیں۔ اگر دیپیکا پڈوکون کے پاس جلال ہے تو انوشکا شرما کے پاس پرکاش سنگھ عرف سونو ہے-

یہ محافظ کئی سالوں سے متعلقہ مشہور شخصیات کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کی حفاظت کے لئے خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔ جب بھی مشہور شخصیات عوامی سطح پر نکلیں گی آپ نے ہمیشہ ان کو ساتھ دیکھا ہوگا –

یہاں بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے مشہور فنکاروں جو دراصل کروڑوں میں کماتے ہیں۔ اس فہرست میں شیرا ، جلال ، روی سنگھ ، سونو سمیت دیگر شامل ہیں۔

سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا:
شیرا گزشتہ 25 سالوں سے سلمان خان کے لئے کام کررہا ہےشیرا نا صرف سلمان خان کا محافظ ہے بلکہ ان کے گھر کے ایک فرد کی طرح ہے۔ سلمان خان چاہے کسی شوٹنگ پر جائیں یا کہیں اور شیرا ہمیشہ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ شیرا نے سلمان خان کے جیل کے دنوں میں بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑاتھا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان شیرا کو اپنی حفاظت کرنے کا سالانہ ایک سے دو کروڑ معاوضہ دیتے ہیں کہ ممبئی میں شیرا نے مائکے ٹائسن اور جسٹن بیبر کے محافظ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ روی سنگھ:
شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ شیرا جیسا مشہور نام اور چہرہ نہیں ہوسکتا ہے لیکن وہ 10 سال سے اداکار کے ساتھ ہیں شاہ رخ خان کا محافظ روی سنگھ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے محافظوں میں شامل ہے۔ روی سنگھ بھی سائے کی طرح ہر وقت شاہ رخ خان کے ساتھ رہتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان روی سنگھ کو سالانہ 2 سے 3 کروڑ معاوضہ دیتے ہیں۔

انوشکا شرما کا باڈی گارڈسونو:
مبینہ طور پر انوشکا کا باڈی گارڈ سونو 1.2 کروڑ روپے سالانہ معاوضہ وصول کرتا ہے۔ وہ ویرات کوہلی سے ملنے سے پہلے ہی انوشکا کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ آج ، سونو صرف انوشکا ہی نہیں بلکہ ویرات اور ان کی بیٹی ومیکا کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ سونو انوشکا کی فیملی کے بیت قریب ہیں کہ اداکارہ بھی ہر سال سونو سالگرہ مناتی ہیں۔ 2018 میں ، انوشکا کی جانب سے سونو کی سالگرہ کو زیرو کے سیٹ پر منانے کی تصاویر آن لائن منظر عام پر آئیں تھیں-

دیپیکا کا باڈی گارڈ جلال:
جلال کئی سالوں سے دیپیکا کے لئے کام کر رہا تھا۔ وہ اسے اپنے بڑے بھائی کی طرح مانتی ہیں اور ہر سال اس سے راکھی بھی باندھتی ہیں۔2019 تک ، جلال کاہر سال تقریبا 80 لاکھ روپے معاوضہ تھا خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی تنخواہ میں ترمیم کرکے 1.2 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

اکشے کمار کا باڈی گارڈ شریسے تھیلے:
اکشے کمار کا شمار بھی بالی ووڈ کے سپراسٹارز میں ہوتا ہے جو ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ اکشے کمار کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو انہیں ہر جگہ فالو کرتے ہیں۔ اکشے کمار کے باڈی گارڈ کا نام شریسے تھیلے ہے جو ان کے ساتھ ان کے بیٹے آرو کی بھی حفاظت پر مامور ہے۔ شیریسے کو اکشے کمار کی حفاظت کے لیے سالانہ ایک سے دو کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

امیتابھ بچن کا باڈی گارڈ جتیندرا شیندے:
امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ کا نام جتیندرا شیندے ہے جو ہر جگہ سائے کی طرح بگ بی کے ساتھ رہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اپنے محافظ کو سالانہ 90 لاکھ سے 2 کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

عامر خان کا باڈی گارڈ یووراج :
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے محافظ کا نام یووراج گھورپڑے ہے جو ہر جگہ عامر خان کے ساتھ نظر آتا ہے اور ان کی حفاظت پر مامور ہے۔ عامر خان اپنے باڈی گارڈ کو ایک سے ڈھائی کروڑ روپے سالانہ معاوضہ دیتے ہیں۔

Comments are closed.