وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ،بڑی یقین دہانی کروا دی

0
36
وزیراعظم-عمران-خان-کا-چینی-ہم-منصب-سے-رابطہ،بڑی-یقین-دہانی-کروا-دی #Baaghi

وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ،بڑی یقین دہانی کروا دی

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

وزیراعظم عمرا ن خان نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پراظہار افسوس کیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سوگوار خاندانوں کےغم میں برابرکی شریک ہے زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں داسو واقعے کی مکمل اور تمام پہلووَں سے تحقیقات کی جارہی ہیں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،

دوسری جانب چین نے داسو دھماکے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داسو میں ہونے والے دھماکے کی تحقیات کے لیے چین اپنی ٹیم بھیجے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ چین تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔

اس ضمن میں پاکستان کی اب تک کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بس میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔سینئر چینی سفارتکار وانگ یی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور کہا کہ اس دھماکے کی تحقیقات کی جائیں۔اگر یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا تو پاکستان کو چایئے کہ فوری ملزمان کو گرفتار کرے اور سخت سزا دے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں ‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں ہے۔

داسو ڈیم دھماکے کی تحقیقات میں ہم بھی شامل ہونا چاہتے ہیں‌:چین کا اعلان،

داسوڈیم حادثہ:دھماکہ خیز مواد کے شواہد مل گئے‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں

داسو ڈیم کے عملے کے 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد کی ہلاکت پرچین کا ردعمل آگیا

داسو ڈیم کی ٹیم کی گاڑی میں بم دھماکہ، غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

Leave a reply