اسلام آباد:نوازشریف کھاتا تھا توکچھ لگاتا بھی تھا:اسلام آباد نیوایئرپورٹ کے آنسوبہہ نکلے:واہ نوازشریف ،اطلاعات کے مطابق آج ن لیگیوں‌ کے اس دعوے کواسلام آباد کے نیوایئرپورٹ نے سچ ثابت کردکھایا کہ”نوازشریف کھاتا تھا تولگاتا بھی تھا”

ذرائع کے مطابق آج پھراسلام آباد کے نیوایئرپورٹ نے نوازشریف کی محبت میں اس وقت آنسو بہادیئے جب وہاں موسلا دھار بارش نے گرمی کو کم کرنے کے لیے موسم ٹھنڈا کرنے ڈیرے ڈال لیئے

اطلاعات ہیں ہی موسلادھار بارش کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی

ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد انٹرنیشنل ڈیپارچر ایف آئی اے کاؤنٹر کے قریب چھت پرنالے کا منظر پیش کرنے لگی۔

چھت سے سیلنگ نیچے جاگری اور پانی ٹرمینل میں داخل ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سیلنگ نیچے گرنے سے ہال میں سیلنگ کے ٹکڑوں کا بھی ڈھیر لگ گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد نیو ائیرپورٹ نوازشریف کے دورکا شاہکار ہے ، جو کہ جب بھی بارش آتی ہے نوازشریف کی محبت میں چھم چھم کرکے روپڑتا ہے اورپھراس قدرآنسوبہاتا ہےکہ ائیرپورٹ میں تباہی برپا کردیتا ہے

اسلام آباد کا نیوایئرپورٹ سمیت ملک میں ترقی کی بات کی جاتی ہے تو ن لیگی کہتے ہیں‌ کہ اگرنوازشریف کھاتا تھا تولگاتا بھی تھا اورآج پھرسب نے دیکھ لیا کہ جب کمیشن لیے جاتے ہیں اور مال کھائے جاتے ہیں توپھرقومی اثاثے اس طرح ہی تباہ ہوجاتے ہیں جس طرح اسلام آباد کا نیو ایئر پورٹ نوازشریف کی محبت پراظہارافسوس کرتے ہوئے آنسوبہادیتا ہے

یہ بھی یاد رہے کہ نوازشریف دور میں اس ایئرپورٹ کی تعمیر میں بڑے پیمانے پرکرپشن کی گئی اوراس ایئر پورٹ پرپیسہ لگانے کی بجائے جیبوں میں جاتا رہا اورآج پھرقوم نے دیکھ لیا کہ جب بھی بارش آتی ہے توسابق وزیراعظم کی نااہلیت کوثابت کردکھاتی ہے

Shares: