کیا دانش سکول سسٹم کے ملزمان کو سزا مل پائے گی؟

0
134

بنکنگ جرائم کورٹ میں دانش سکول سسٹم کے نام پرکڑوروں روپوں ٹھیکے وصول کیے جانے والے ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے حتمی بحث رکھ لی ہے، بنکنگ جرائم کورٹ کے جج نے کیس پر سماعت کی ہے، ملزمان میں عودہ چغتائی، ریاض حسین، عزالہ امجد، ثناء زیب وغیرہ شامل ہیں، مرکزی ملزمان عودہ چغتائی عدنان فاروق ثنا زیب سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں.

ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان نے دانش سکول سسٹم گورنمنٹ کے نام پر کڑوروں روپوں کے ٹھیکے وصول کیے ہیں.

پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات بطور گارنٹی جمع کروائی، ملزمان نے چارعدد جعلی چیکس بطوربنک گارنٹی جمع کروائے ہیں.

Leave a reply