چیئرمین نیپراکا کہنا ہےکہ”کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا میں گزشتہ روز کے الیکٹر ک کی ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں سماعت ہوئی ،کے الیکٹرک نے اوسط 55 پیسے فی ماہ اصافہ کی درخواست کی تھی –

سماعت میں چئیرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کے حکام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا ؟ اپریل سے جون 2021 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بجلی کیوں پیدا کی گئی، ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے سے قبل نیپرا سے اجازت کیوں نہیں لی گئ ؟-

پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے شعیب اختر

جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرنس آئل اور گیس کی کمی کی وجہ سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی ہے، پہلے دستیاب ذرائع کو استعمال کیا پھر ڈیزل سے بجلی پیدا کی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ گیس پریشر کم تھا یا نہیں ،تفصیلی رپورٹ فراہم کریں، گیس کی کمی کے حوالے سے ایس ایس جی سی کو جو شکایات کے الیکٹرک نے بھیجی ہیں اس کی تفصیل فراہم کریں، گیس سپلائی معاہدہ نہ ہونے سے کب تک کراچی والے مہنگی بجلی خریدیں گے۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

کے الیکٹرک حکام نے جواب میں کہا کہ کوئی بھی کمپنی گیس معاہدہ کرنے کو تیار ہے ، پی ایل ایل کے ساتھ 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معاہدے پر جلد دستخظ کرلیں گے-

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ڈیزل کو بیک اپ فیول کے طور پر استعمال کرنے کی نیپرا سے اجازت کیوں نہیں لی گئی ، مشروط اجازت دی تھی ،کے الیکٹرک نے بجلی باہر سے کیوں لی جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ ہم پہلے سی پی پی اے سے سستی بجلی لیتے ہیں-

وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

نیپرا حکام نے بتایا جون 2021 میں اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 12 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میں بھی سمجھتا ہوں کہ کے الیکٹرک مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے –

کے الیکٹر ک کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہو گئی تھی اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی-

نیپرا میں پیسکو اور میپکو کے ڈسٹری بیوشن اور اور سپلائی کے ملٹی ائیر ٹیرٖ ف کے حوالےسے گزشتہ روز بھی سماعت ہوئی، پیسکو کی درخواست کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی گئی جبکہ میپکو کی درخواست کی سماعت مکمل ہو گئی ، نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت پر فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا ۔

Shares: