ماسکو: کورونا وائرس سے متعلق روس نے سیاحتی اداروں کو تجویز دی ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کی اجازت دینی چاہیے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کو دنیا بھر میں چھٹیاں گزارنے کے لیے دنیا بھر میں گھومنے اور سفر کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے جیسے کورونا وائرس کے دنیا میں آنے سے پہلے ہوا کرتا تھا۔
امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور
روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اپنی حیران کن تجویز پر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) اور متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک کے سیاحتی اداروں سے رجوع کیا اور جس میں انہوں نے بین الاقوامی سیاحت کی بحالی کی متعلق اپنی تجاویز پیش کیں-
کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری
روسی ایسوسی ایشن برائے ٹورازم کا موقف ہے کہ اس مسئلے میں تاخیر عالمی سیاحت کے شعبے میں مزید بحران کی صورت حال پیدا کرے گی اور یہی وجہ ہے کہ اب کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کے خاتمے کا انتظار کیے بغیر سیاحتی اور کاروباری سفر کی بحالی بہت ضروری ہے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کو اب فوری ختم کر دینا چاہیے۔
عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود
روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اسی طرح کی تجویز اسپین ، اٹلی ، برطانیہ ، چین ، جاپان کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی اور ایشیائی بحرالکاہل ممالک کی سیاحتی تنظیموں کو بھیجی ہے تاکہ وہ بھی اس اقدام کی حمایت کریں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی بھارتی قسم نے پھر سے تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا جا رہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔
امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
امریکی مرکز کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔








